Shamsi Tawanai – Why Solar Power is Important for Pakistan

Shamsi Tawanai – Solar Power in Pakistan

Shamsi Tawanai (Urdu Column) is here. The source of this column is Jang Daily Newspaper and visuals/headings are added by DarsoTadrees.

شمسی توانائی اور گردشی قرضے۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں مشورہ دیا ہے کہ پاکستان ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی بجلی کی استعداد بڑھا کر آئندہ 20سال کے دوران پانچ ارب ڈالر بچا سکتا ہے جو گردشی قرضوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔  اِس میں کوئی شک نہیں کہ قدرتی ذرائع بجلی پیدا کرنے کا انتہائی سستا ذریعہ ہے جبکہ وطن عزیز ہوا، پانی اور شمسی توانائی جیسی دولت سے مالامال ہے.

Shamsi Tawanai - Solar Power in Pakistan
Shamsi Tawanai – Solar Power in Pakistan

پاکستان میں بجلی کے ذرائع۔ زمینی صورتحال کے مطابق اِس وقت ہائیڈرل پاور سے بجلی کی 27فیصد ہوا اور شمسی توانائی سے پانچ، فرنس آئل16، قدرتی گیس12، ایل این جی26، کوئلہ9 اورجوہری توانائی سے پانچ فیصد ضرورت پوری ہورہی ہے گویا کل حاصل شدہ بجلی کے 54فیصد کا دارومدار فرنس آئل، قدرتی گیس اور ایل این جی جیسے انتہائی مہنگے ذرائع پر ہے اور یہی عوامل ملک میں 2150ارب روپے کے گردشی قرضوں کی بڑی وجہ ہیں.

Sources of Power
Sources of Power

بجلی چوری۔ رہی سہی کسرلائن لاسز اور بجلی کی چوری نے نکال دی ہے نتیجہ یہ کہ گھریلو صارفین، صنعتوں اور تجارتی مراکز کو انتہائی مہنگے داموں بجلی مل رہی ہے۔ بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے ملک میں قانون موجود ہے لیکن نہ جانے کونسی مصلحتیں ہیں کہ صورتحال جوں کی توں ہے۔

کالاباغ ڈیم۔ ملک کے پاس ہائیڈرل پاور کے اس سے بھی زیادہ موثر ذرائع موجود ہیں جن سے بجلی کے ساتھ ساتھ ملک کا وسیع تر زرعی رقبہ سیراب کرنے کیلئے بھی پانی میسر آئے گا۔ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔ جس کی تعمیر کیلئے کئی برس پہلے مشینری تک حاصل کر لی گئی تھی یہ منصوبہ کس حال میں ہے اس پر بھی غور و فکر کی ضرورت ہے اس کی راہ میں رکاوٹیں، تحفظات دور کر کے اسے بھی قابلِ عمل بنایا جاسکتا ہے۔

Kalabagh Dam
Kalabagh Dam

You are browsing ٰShamsi Tawanai – Solar Power in Pakistan. To find other columns at DarsoTadrees, Click on Column Category

Support Dars-o-Tadrees

Please remember, Dars-o-Tadrees is offering free guidance to students and meeting its expenditures through Page Views and Google Adsense. You can support Dars-o-Tadrees by spreading DarsoTadrees and its posts on your social networks like Facebook, Twitter, etc to increase its Page Views. You can also donate some funds to support Dars-o-Tadrees.