What is Ground Penetrating Radar Technology (GPR)

What is Ground Penetrating Radar Technology (Urdu Column) is here. The source of this column is Jang Daily Newspaper and visuals / headings and some other explanations are added by DarsoTadrees.

What is Ground Penetrating Radar Technology

جی پی آر کیا ہے؟۔ روسی ماہرین نے زمین کی زرخیزی معلوم کرنے کے لیےریڈار ،جی پی آرکا استعمال کیا ہے ۔زمین کے اندرونی حصوں کا جائزہ لینے کے لیے ایسے ریڈار کئی سالوں سے موجود ہیں جن سے خارج ہونے والی لہریں خاصی گہرائی تک مٹی اور چٹانوں میں سرائیت کر جاتی ہیں

What is Ground Penetrating Radar Ground Penetrating Radar
What is Ground Penetrating Radar

مٹی کی زرخیزی جاننے کا متبادل طریقہ۔ کسی علاقے میں مٹی کی مختلف اور اہم خصوصیات معلوم کرنے کےلیے ایک پتلی اور باریک نلکی زمین میں اتاری جاتی ہے، جس میں مٹی کے پرت در پرت نمونے جمع ہوتے چلے جاتے ہیں۔ماہرین ان نمونوں کا تجزیہ کرکے متعلقہ زمین میں مٹی کی کوالٹی معلوم کرتے ہیں ۔تاہم یہ طریقہ بہت طویل اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ خاصا مہنگا بھی ہے۔

Ground Penetrating Radar Control Unit
Ground Penetrating Radar Control Unit

Characteristics of Ground Penetrating Radar

جی پی آر کی خصوصیات۔ ماسکو میں قائم آریوڈی این یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق مٹی کی کثافت ،معدنیات ،نمک کی مقدار ،نمی اور دیگر اہم خصوصیات میں تبدیلی کے باعث مٹی کا رنگ بھی بدل جاتا ہے ۔زمین میں سرائیت کرنے والا ریڈار ،جی پی آر استعما ل کرتے ہوئے مٹی کی گہرائی تک عکس حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسی عکس کا تجزیہ کرتے ہوئے وہ رنگ بھی شناخت کیے جاسکتے ہیں جو مٹی کے مخصوص معیار اور کیفیت کے بارے میں بتاتے ہیں ۔یہ تیکنیک بہت کم خرچ اور تیز رفتار ہے۔

جی پی آر اور آریوڈی این یونیورسٹی کےماہرین۔ مٹی کے معیار اور مٹی کے اندر سے پلٹ کر واپس آنے والی ریڈار لہروں کے نمونوں کے درمیان تعلق جاننے کےلیے آریوڈی ایں یونیورسٹی کے ماہرین نے روس میں مختلف مقامات پر ریڈار اور کھدائی کا عمل ایک ساتھ انجام دیا، جس کے بعد مٹی کی رنگت، اس کی کمپوزیشن اور ریڈار لہروں کے نمونوں میں موازنہ کیا گیا۔سات مختلف مقامات پر چند سینٹی میٹر سے لے کر 10 فیٹ گہرائی تک یہ عمل سیکڑوں بار دہرانے کے بعد ماہرین ایک ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہوئے،جس میں ریڈار لہروں کا نمونہ دیکھ کر مٹی کی رنگت بتائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں، مٹی کی رنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی بتایا جاسکتا ہے کہ اس میں کون کون سے اجزاء، کس شرح سے موجود ہیں۔ اپنی موجودہ حالت میں یہ طریقہ 80 فی صددرست نتائج دیتا ہے جسے مزید بہتر بنانے کے لیے ماہرین کوشش کررہے ہیں ۔

You are browsing ٰWhat is Ground Penetrating Radar Technology. To find other columns at DarsoTadrees, Click on Columnn Category

Any question related to your study, you can feel free create topic / question at DarsoTadrees Support Forum. ٰIf you found any error in this article, please highlight it in Comments Section.

Support Dars-o-Tadrees

Please remember, Dars-o-Tadrees is offering free guidance to students and meeting its expenditures through Page Views and Google Adsense. You can support Dars-o-Tadrees by spreading DarsoTadrees and its posts on your social networks like Facebook, Twitter etc to increase its Page Views. You can also donate some funds to support Dars-o-Tadrees.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

General Knowledge Urdu as National Language MCQs

Urdu as National Language MCQs 1 to 5 Easy

What is Synlight Artificial Sun What is Synlight Artificial Sun

What is Synlight Artificial Sun and Scientists New